ملک کے مستقبل کا فیصلہ اب سے صرف 5 دنوں کی دوری پر ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فارم 33 میں موجود فیصل آباد کا حلقہ این اے 99 اُس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب اس میں عمران خان اور عاصم منیر جیسے نام سامنے آئے۔
فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے حلقے این اے 99 سے پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کا ہم نام اور بانیٔ پی ٹی آئی کا ہم نام عمران خان آمنے سامنے ہے۔
اس طرح این اے 99 کو ایسے منفرد اسموں کے سبب کافی اہمیت حاصل ہوگئی۔
اس حلقے سے جماعتِ اسلامی کے امیدوار کا نام عاصم منیر ہے جن کا انتخابی نشان ’ترازو‘ ہے.
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار کا نام عمران خان ہے جن کا انتخابی نشان ‘کرین‘ ہے۔