کراچی (جنگ نیوز) نگراں وزیراعظم انوار کاکڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کسی صورت قبول نہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اُٹھانے والے کی بنیاد مذہب ہو، نسل ہو یا زبان، سب برابر کے گناہگار ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کے مختلف سوالوں کے جواب میں انور کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ عسکریت پسند ہو یا ٹی ٹی پی سی تعلق رکھنے والا، اگر وہ غیر مشروط سرینڈر کرے اور تسلیم کرے کہ وہ غلط راستے پر تھا تو اُسے قومی دھارے میں آنے کا موقع ملنا چاہیئے۔ نگراں وزیراعظم کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شب10 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔