• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش سے تباہی کے بعد صوبائی حکومت جاگ اُٹھی

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں طوفانی بارش سے ہونے والی تباہی کے بعد نگراں صوبائی حکومت جاگ اُٹھی اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ہنگامی اجلاس بلاکر اداروں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیااور ٹریفک انتظامات سے ناخوش دکھائی دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بارش کے بعد کراچی شہر کی ابتر صورتحال پر اداروں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو خطوط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے انسپکٹر جنرل پولیس رفعت مختار کو ہدایت کی کہ وہ ڈی آئی جی ٹریفک کو خط جاری کریں اور انہیں ان کی طرف سے اظہار ناراضی کا خط ارسال کیا جائے کہ میں خاص طور پر ہفتہ کی شام شہر میں ٹریفک کے انتظام سے خوش نہیں ہوں۔جسٹس مقبول باقر نے بارش کے بعد شہر کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔
اہم خبریں سے مزید