امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستانی انتخابات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنایا۔
اپنے بیان میں میتھیوملر نے کہا کہ سیاسی جماعت سے قطع نظر پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ جمہوری اداروں کو تقویت دینے اور سیاسی شراکت وسیع کرنے کی کوشش کریں گے۔