• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھونڈے انداز میں کراچی کا مینڈیٹ من پسند افراد کو دیا گیا، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں طویل عرصے سے عوام کے ووٹ کے بجائے اپنے فیصلے مسلط کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو ملکی سلامتی کیلئے سود مند نہیں، جمعرات کو جو انتخابات ہوئے اس کے احوال سے سب واقف ہیں جس بھونڈے اندازسے کراچی کا مینڈیٹ چھین کر من پسند افراد کو دیا گیا ہے اسکے نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں چرچے ہیں جس طرح الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے اس کی70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ ایک مخصوص جماعت نے کہنا شروع کردیا تھاکہ ہماری اتنی نشستیں ہیں۔ انہوں نے کہا اس شہر میں طویل عرصے سے عوام کے ووٹ کے بجائے اپنے فیصلے مسلط کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو ملکی سلامتی کیلئے سود مند نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کے ایک سیٹ NA-233کی بات کی جائے تو اس میں دو صوبائی کی سیٹ ہیں جس میں دونوں سیٹوں پر متحدہ نے صرف 15ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ ان دونوں سیٹوں کے اوپر جو NA-233کی سیٹ ہے اس پر 1 لاکھ سے زائد ووٹ متحدہ کو دلواکر لوگوں کو حیران کردیا کہ کس بھونڈے اندازمیں کر اچی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ جیتے ہیں وہ ہمیشہ شرمندہ ہی رہیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انکو کتنے ووٹ ملے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید