پاکستانی اداکار وہاج علی کا جادو بھارتی اداکاراؤں پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
حال ہی میں بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ریم شیخ نے پاکستانی اداکار وہاج علی سے ملنے کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ریم شیخ ساتھی اداکاروں جینیفر ونگیٹ اور کرن واہی کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی پروموشن کے لیے ایک شو میں شریک ہوئیں۔
اس شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ ریم شیخ سے سوال کیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟
ریم شیخ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس کے سلسلے میں یا تو مجھے پاکستان جانا ہوگا یا پھر وہاج علی پاکستان سے بھارت آجائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں ایک بار وہاج علی سے لازمی ملنا چاہتی ہوں کیونکہ میں اُنہیں بہت پسند کرتی ہوں۔