کراچی (این این آئی)کراچی ضلع جنوبی میں دہشت گردی کا خطرہ، حساس اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کردیاہے۔ذرائع کے مطابق پولیس رینجرز اور فوج کی جانب سے الیکشن کے پرامن انعقاد پر دہشت گرد جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔دہشت گرد وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر بھی فوج اور فوجی قیادت کے خلاف سرگرم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سندھ اسمبلی کی بلڈنگ ، سندھ ہائی کورٹ ، سندھ سیکریٹریٹ ، کراچی پریس کلب کو نشانہ بناسکتے ہیں۔