• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ کراچی، سال اول 2023 اور 2022 کے امتحانات کے نتائج کے تناسب میں واضح فرق

کراچی(سید محمد عسکری ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر سال اول 2023اور 2022کے امتحانات کے نتائج کے تناسب میں واضح فرق ہے۔ جنگ کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس سائنس اور کامرس میں انٹر سال اول میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب زیادہ ہے۔ 2020کے امتحانات میں پری میڈیکل کے نتیجہ کا تناسب 49.00فیصد تھا جو 2023کے امتحانات میں 36.91 فیصد ہوگیا۔ 2020 کے امتحانات میں پری انجنیئرنگ کے نتیجہ کا تناسب 41.86 فیصد تھا جو 2023 کے امتحانات میں 34.79 فیصد ہوگیا۔ 2020 کے امتحانات میں سائنس جنرل کے نتیجہ کا تناسب 46.41 فیصد تھا جو 2023 کے امتحانات میں 38.68 فیصد ہوگیا۔2020 کے امتحانات میں کامرس پرائیویٹ کے نتیجہ کا تناسب 41.04 فیصد تھا جو 2023 کے امتحانات میں 37.46 فیصد ہوگیا۔2020 کے امتحانات میں کامرس ریگولر کے نتیجہ کا تناسب 47.26 فیصد تھا تاہم کامرس ریگولر سال اول 2023 کے امتحانات کے نتیجہ کا اعلان 9 ماہ گزرنے کے باوجود نہیں کیا جا سکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید