• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد خطے میں جماعت اسلامی جیسی کرپشن سے پاک جمہوری جماعت ہی تبدیلی لاسکتی ہے، ڈاکٹر مشتاق خان

برمنگھم(پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے کہ کہ جماعت اسلامی مختلف محاذوں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تحریک آزادی کشمیر غریوں یتیموں بیواؤں کی کفالت آزاد خطے میں عدل؛ اور انصاف کے نطام اور جمہوری عمل کے ذرعیے اقتدار میں آکر قومی وسائل کو عوام کی تعلیم صحت اور فلاح و بہدود پر خرچ کرنا ہماری ترجیحات میں اول درجہ رکھتی ہیں۔ بیرون مک آباد کشمیریوں کے لیے مشکلات ہیں اس کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے لوگ اپنے وطن آئیں تو ان کے جان و مال کا تحفظ ہو ان کے لیے ہر ممکن سوہلتیں مہیا کی جائیں تاکہ نئی نسل کا اپنے وطن کے ساتھ رابطہ اور وابستگی قائم رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلستان کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں جماعت اسلامی جیسی کرپشن سے پاک جمہوری جماعت تبدیلی لاسکتی ہے باقی ساری جماعتوں کو آزما چکے کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی عوام کے مسائل اور مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔خطے کو صاف اور شفاف قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی ہر سطح پر عوام کی رہنمائی کر رہی ہے۔ کنونشن کی صدارت برطانیہ میں جماعت اسلامی کے کنونیر راجہ قمر عباس نے کی کنونش سے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ جہانگر خان، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، سابقہ کنونیر جماعت اسلامی راجہ محمد عارف، سابقہ کنوینر مولانا رشید نعمانی، مڈلینڈ کے کنونیر شاہنواز حیدر ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی ضلع میرپور کے سابق امیر چوہدری ایوب مسلم نے خطاب کیا م۔محمد غالب نے کہ جماعت اسلامی جیسی جماعت اس ملک کے لیے ایک نعمت ہے مشکل وقت میں جماعت نے عوام کی ہر ممکن خدمت کی بانی جماعت سید مودودیؒ کی فکر اللہ جمہوری عمل اور اللہ کے نظام کے لیے بھرپور کشش کر رہی ہے اسی نظام میں دنیا اور آخرت ہے اور اس عمل میں جماعت اپنا کردار ادا کیا ہے۔ راجہ فہیم کیانی کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی تحریک آزاد ی کشمیر میں بڑا اہم کردار ہے پُر امن تبدیلی کے لیے نوجوانوں کی اخلاقی اور جمہوری تربیت کی جاتی ہے ۔راجہ قمر عباس نے فرخ قریشی کو ساوتھ زون، شاہنواز حیدر ایڈوکیٹ کو مڈلینڈ، چوہدری محمد یوسف کو ناتھ زون اور مولانا عبدالرحمان کو اسکاٹ لینڈ زون کا کنونیر مقرر کرنے اعلان بھی کیا۔

یورپ سے سے مزید