• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈیٹ کی بات پر فاروق ستار میرا منہ نہ کھلوائیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مینڈیٹ کی بات پر فاروق ستار میرا منہ نہ کھلوائیں ،انہیں بلدیات کے لئے نہیں قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر کامیابی ملی ہےحافظ نعیم الرحمان کی سوچ کیا ہے سمجھ نہیں آتی، صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوتے ہی شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے، عیسیٰ نگری کی عوام کا سیوریج دیرینہ مسئلہ تھا، پی پی نے اسے حل کر نے کا وعدہ کیا تھا، 52ایکڑ پر محیط اس کچی آبادی کو ماڈل آبادی بنا رہے ہیں، کراچی کے ساتوں اضلاع میں واقع سات مزید کچی آبادیوں کو ماڈل کچی آبادی بنائیں گے، یہ بات انہوں نے منگل کے روز 63 کروڑ روپے کی لاگت سے عیسیٰ نگری میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمان کی سوچ کیا ہے سمجھ نہیں آتی، پہلے نوٹیفکیشن ہوگا پھر حلف لیں گے پھر استعفیٰ دیا جاتا ہے، حافظ صاحب میرے دفتر آئیں تو قانونی طریقے پر بات کرنا چاہوں گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید