• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں خسرہ کے کیسز تیزی سےسامنے آ رہے ہیں ۔سندھ میں گزشتہ سال خسرہ کے 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی گزشتہ سال ویکسین لگائی گئی لیکن یہ بیماری ایک سے دوسرے بچے کو پھیلتی ہے اس لئے والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انہیں خسرہ کی ویکسین ضرور لگوائیں ۔ ان خیالات کا اظہار حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کے مینیجر ڈاکٹر محمد نعیم راجپوت،ایشیا پیسیفک پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اقبال میمن، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خالد شفیع، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر تاج محمد لغاری، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اسماعیل میمن ،ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سہیل رضا شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر خلیل اللہ میمن ودیگر نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کےد وران کیا۔ ڈ
ملک بھر سے سے مزید