کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کہا ہے کہ عوام کولائن لاوسز اور بلوں کی عدم ادائیگی کو جوازبنا کر بجلی سے محروم رکھنا ظلم ہے ۔لوڈشیڈنگ کامنصفانہ طریقہ کار اختیار کیا جائے۔انہوں نے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر لیاقت آباد سے آئے ہوئے تاجر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ کراچی میں 70فیصد سے زائد علاقوں پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ 10سے 16گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔