اسلام آباد(طاہر خلیل )حکومتِ پاکستان کے "اڑان پاکستان" کے پروگرام کے تحت الیکٹرانک اور ڈیجیٹل وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی پر کام شروع کر دیا ہے اعدادوشماراڑان پاکستان پروگرام تحت ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے،معاشی سر گرمیوں میں کلیدی کردار ادا کرینگے ۔ نادرا کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات کے اندراج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں فراہم کئے جانے والے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے پیدائش اور وفات جیسے زندگی کے اہم واقعات کی معلومات براہِ راست حاصل ہوں گی جن کی بدولت شہریوں کے ڈیٹابیس میں درست اور مکمل معلومات کا بروقت اندراج ممکن ہو گا۔