• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا بڑی تباہی سے بچ گیا، ممتاز زہرہ بلوچ

پیرس( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، ہم اسی طرف جا رہے تھے اور یہ تباہی پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا نتیجہ ہوتی۔ وزیر اعظم مودی کی کل کی تقریر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ آج کا بھارت اب گاندھی کا ہندوستان نہیں رہا۔ یہ بھارت اپنے پڑوسی کے خلاف جارحانہ رویہ رکھتا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پاکستان نے حملہ کیا ہے جو کہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا، اور پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ امن چاہتا ہے، کہ وہ پرامن لوگ ہیں، لیکن وہ جارحیت یا دھمکی کو قبول نہیں کرے گا۔ پاکستانی حکومت سرحد پر سرگرم دہشت گرد گروہوں سے کس طرح لڑ رہی ہے، جن پر نئی دہلی 26بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کا الزام لگاتا ہے؟فرانسیسی اخبارمیں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ10مئی کے بعد سےبھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح جھڑپیں، جو22اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سے شروع ہوئی تھیں، نے ایک نازک خاموشی کا راستہ دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید