کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب سی پیک منصوبے کو جلد مکمل کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس بات کا اعتراف کرلینا چاہئے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ،اکھنڈ بھارت کا خواب پاکستانی افواج اور قوم کبھی پورا نہیں ہونے دے گی، بھارتی پارلیمنٹ میں خود نریندر مودی کو سخت ناکامی اور جواب دہی کا سامنا ہے،پاکستان نے چار دن کی جنگ میں جس طرح بھارت کی دفاعی صلاحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب اور بھارت کو بے بس کردیا اس کے بعد بھی ان کی دھمکیاں دیوانے کی بڑ سے کم نہیں۔