اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کے ان لینڈر یونیو سروس کے گریڈ 21کے افسرآفاق احمد قریشی کو ایڈمن پول تبادلہ کر دیاگیا ہے اور انہیں ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک ٹیرف اینڈ ریونیو ونگنائنتھ اسلام آباد( کراچی سٹیشن) تعینات کردیاگیا ہے ، ایڈمن پول میں بھیجے جانے سے قبل آفاق احمد قریشی ہیڈکوارٹر میں ممبر پالیسی ان لینڈر یونیو کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے ۔