کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ ادارےمورگن اسٹینلے نے3 پاکستانی سیمنٹ کمپنیز کو فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرلیا۔ مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) نے مئی 2025کے انڈیکس جائزے کے تحت اپنی فرنٹیئر مارکیٹ (ایف ایم) میں تین پاکستانی کمپنیوں کو شامل کر لیا ہے ۔ ان کمپنیوں میں فوجی سیمنٹ کمپنی، ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی، اور میپل لیف سیمنٹ شامل ہیں۔ ان تین سیمنٹ کمپنیوں کی شمولیت سے ایم ایس سی آئی فرنٹیئر انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کی کل تعداد 23 سے بڑھ کر 26ہو گئی ہے۔