کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلگام واقعے کے بعد ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کی جارحیت کا پاک فوج نے جس جرأت و بہادری سے جواب دیا، اس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس عظیم کامیابی پر ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں چیئرمین غلام حسین سوہو، بورڈ کے افسران، ملازمین اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے اراکین نے شرکت کی۔