• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو کی 3 روزہ میڈیا لٹریسی ٹریننگ، 700؍ اساتذہ، طلباء اور عملہ مستفید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی جانب سے منعقدہ تین روزہ میڈیا لٹریسی سیمینار سیریز سے 700؍ سے زائد شرکاء جن میں اساتذہ، طلبہ، اور عملہ شامل تھا، نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ یہ پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ سیریز کے آغاز پر خصوصی نشست کی قیادت صحافی، میڈیا ٹرینر، انٹرنیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک (IFCN) کی رکن لبنیٰ جرار نقوی نے کی۔ شرکاء نے جعلی خبروں اور میڈیا تعصب کی شناخت، تصاویر اور ویڈیوز کی تصدیق، اور میڈیا کے اخلاقی استعمال و ترسیل جیسے موضوعات پر عملی تربیت حاصل کی۔ تربیت کے دوران لبنیٰ جرار نقوی نے عملی مثالوں اور انٹرایکٹو مشقوں کے ذریعے مس انفارمیشن (معلوماتی غلطی) ڈس انفارمیشن (دانستہ گمراہ کن معلومات) اور مال انفارمیشن (بد نیتی سے استعمال کی گئی درست معلومات ) کے درمیان فرق واضح کیا۔

ملک بھر سے سے مزید