اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے درمیان حالیہ مفاہمت کے باوجود فضل الرحمن کے بیٹے اسعد محمود کےخلاف پی ٹی آئی کے آذاد امیدوار کے حلقے میں دوبارہ پولنگ پیر کو ہوگی جس میں فوج تعیناتی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
و فاقی کابینہ نےجے یو آئی ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسعد محمود کے حلقے این اے 43میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ،یہ الیکشن پیر 19فروری کو ہونگے،۔
کابینہ نےوزارت داخلہ کی سمری پر ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ۔
8فروری کو آزاد امیدوار داورخان کنڈی نے 63ہزار556جبکہ اسد محمود نے 62ہزار730ووٹ حاصل کئے تھے۔
وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی ، پولنگ اسٹیشنز پرفوجی دستوں کی تعداد اور تعیناتی کا مقام الیکشن کمیشن طے کرے گا۔
آئین کے آرٹیکل 220اور245 تحت امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔
پولنگ کے موقع پر امن و امان کی ممکنہ خرابی کے پیش نظر ان حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دونوں جماعتوں سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تاہم رات گئے تک دونوں جماعتوں کا کوئی بھی رہنما اس پر ردعمل دینے کیلئے دستیاب نہیں تھا۔