کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سےتیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس 983پوائنٹس بڑھ گیا، ایک لاکھ 14 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی، 62.36 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 132ارب 9کروڑ 15 لاکھ روپے بڑھ گئی، کاروباری حجم بھی 4.27فیصد زیادہ رہا۔