کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن کی دسمبر میں اپنے ذرائع سےماہانہ آمدنی ایک ارب 86کروڑ روپے تک پہنچ گئی جبکہ نومبر میں بھی ایک ارب 84کروڑ روپے رہی تھی جولائی تا دسمبر 2024 چھ ماہ کی مجموعی آمدن 10ارب15 کروڑ روپے رہی جس میںایک ارب3کروڑ60لاکھ روپے سرکاری ہائیڈرنٹس سے آمدن شامل ہے۔