• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلرز پروفیسر صدیق کلہوڑو اور ڈاکٹر فتح محمد مری کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی اور دونوں جگہ سینئر ترین پروفیسرز کو چارج دے دیا گیا۔ سندھ یونیورسٹی میںسینئر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی میں سینئر پروفیسر اور ڈین الطاف علی سیال کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے جن کے تقرری کے دو علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کسی بھی وائس چانسلر کو دوسری چار سالہ مدت نہیں دے رہے ہیں اور اس حوالے سے انھوں نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری اور سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر صدیق کلہوڑو کی بھی دوسری مدت کے لیے سمری مسترد کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید