کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم حضرت علی ؑ کے جلوس کے پیش نظر14 جنوری2025 منگل کو(آج) شام4 بجے ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہینگی ۔ٹریفک پولیس کی جانب سےجاری متبادل روٹ پلان کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والےگرومندر سے ٹاور جانے کیلئے سولجر بازار نمبر 1 سگنل کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں۔