• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائرپورٹ کا ضلع اٹک میں واقع علاقہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شامل

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ضلع اٹک میں واقع علاقہ کو تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کی حدودمیں شامل کردیاگیا،ائرپورٹ کارن وے ،مین ٹرمینل ،پارکنگ ایریا اور فتح جنگ ضلع اٹک کے 5موضعات کو راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کی حدودمیں شامل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فعال ہونے کے بعد سے اس کی حدود کامسئلہ انتظامیہ اور سول ایوی ایشن کے لئے درد سر بناہواتھا، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا 75فیصد حصہ ضلع اٹک کے تھانہ قطبال اور 25فیصد راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں واقع تھا،ائرپورٹ فنکشنل ہونے کے بعد تھانہ قطبال کانام تبدیل کرکے تھانہ نیوائرپورٹ رکھ دیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید