مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے 10 پاکستانی باشندوں کو مالی فراڈ کے واقعات کا ارتکاب کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر تقریباً 31 مالیاتی فراڈ کے واقعات کے ارتکاب کے بعد جعلی سونے کی سلاخوں کی فروخت کی ہے۔ انہوں نے دھوکہ دہی کی کارروائیوں میں 2.8 ملین ریال سے زائد رقم جمع کی۔مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ایک بیان کے مطابق جعلسازوں نے سونے کی سلاخیں رکھ کر مجرمانہ انداز اپنایا اور اپنے متاثرین کو دھوکہ دے کر انہیں غیر قانونی طریقوں سے بیچا۔