• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر ہر مقدمہ ٹھیک بنا، گھڑی بیچی، جھوٹ بولا، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پر ہر مقدمہ ٹھیک بنا ہے،عمران خان نے گھڑی لی، گھڑی بیچی، بیچ کر یہ جھوٹ بولا کہ جو پیسے ملے اس سے سڑک بنائی، اس کی پر بات جھوٹ تھی ، عمران ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کئے گئے، عمران خان کے گھر کے اندر سے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کئے گئے۔ سرکار نے عمران خان پر وہ مقدمات تو چلائے ہی نہیں ہیں جو واضح ہیں، اگر حکومت یا نواز لیگ اپوزیشن سے مذاکرات کرتی ہے کہ ہم اس کو سراہتے ہیں،نیا سال 2025 حکومت سندھ کی جانب سے ترقی اور خوشخبریوں کا سال ہے ، کراچی سمیت سندھ بھ رکے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افتتاح کے بعد شاہراہ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، ییلو لائین بی آر ٹی پر بھی کام چل رہا ہے شب و روز کام کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کے مختلف حصوں پر کام وقت سے پہلے مکمل کر لیں گے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بس ڈیپوز پر بھی کام جاری ہے، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لئے رواں برس ڈبل ڈیکر بسز بھی لائی جارہی ہیں، ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں سڑکوں کا کام بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے، صحت کے شعبے میں حکومت سندھ جس طرح کام کر رہی ہے اسطرح پاکستان بھر میں کہیں نہیں ہو رہا، کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کے لئے حب کینال پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید