• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں شدید برفباری اور بارش، نورستان میں لینڈسلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

افغانستان کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش ہوئی ہے۔ 

کابل سے افغان میڈیا کے مطابق برفباری اور بارش افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان اور پنجشیر میں ہوئی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ نورستان میں برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ 

افغان حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 20 مکانات تباہ ہوگئے۔ افغان حکام نے کہا کہ خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے نورستان میں برف باری اور بارش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید