ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نے الحاق شدہ کالجز کے اے ڈی اے اور اے ڈی ایس پروگرام کے امتحانات کے شیڈول میں توسیع کردی، نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کالجز میں جاری اے ڈی اے ، اے ڈی ایس فرسٹ سمسٹر فریش سیشن 2023-25اور ری پیٹ سیشن 2022-2024 کا امتحان 20 فروری کے بجائے 26 فروری سے شروع ہوگا جبکہ سیکنڈ سمسٹر کے امتحانات یکم مارچ کے بجائے 7 مارچ سے شروع ہوں گے ۔