ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیم پروگرام کے تحت ’’فائونڈیشنل لرننگ اینڈ نیُومرَسی‘‘(ایف ایل این کیمپس 2025)کا افتتاح کر دیا، یہ کیمپس بچوں میں بنیادی خواندگی اور حساب کتاب کی مہارتیں پیدا کرنے کے لیے قائم کیے جا رہے ہیں، تقریب میں سیکرٹری سکولزپنجاب خالد نذیر وٹو، کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد، چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس مزمل محمود، ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر اسامہ افضل، سپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب عبیداللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر امتیاز شاہد گوندل اور یونیسیف کے ایجوکیشن مینجر کامران افتخار بھی شریک تھے۔