• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 9لاکھ20ہزارروپے کی ریکوری

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر کی ہدایت پرحاجی شیر سب ڈویژن بوریوالہ کے مختلف چکوک میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے واجبات وصول کرنے کے لئے آپریشن کیاگیا۔ ایکسین بوریوالہ ڈویژن چوہدری اکرم جاوید اور ایس ڈ ی او حاجی شیر سب ڈویژن عاطف علی کی سربراہی میں ٹیم نے چک241ای بی، چک291ای بی،چک313ای بی میں 35 لاکھ51ہزار روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر2نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی11KV لائنیں بند کرکے منقطع کردی جبکہ گرینڈ آپریشن میں 6نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 9لاکھ20 ہزارروپے ریکوری کی گئی۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا کی ہدایت پر ستلج سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایس ڈی او ستلج سب ڈویژن کی سربراہی میں بیج 18اور بیج19کے میٹرز کی چیکنگ کے دوران 5افراد کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایک صارف میٹر میں لوپ سسٹم لگاکر اور4صار فین ڈیفیکٹو کوڈ لگے سنگل فیز میٹرز پر بھاری لوڈ استعمال کرکے ایئرکنڈیشنرز چلارہے تھے۔ چیکنگ ٹیم نے پانچوں صارفین کے میٹرز اور تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں ۔
ملتان سے مزید