• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ کے مین گیٹ پر موجود گاڑی سے پسٹل کی6گولیاں برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) اے ایس ایف نے دوران چیکنگ ایئر پورٹ کے مین گیٹ پر موجود گاڑی سے 6گولیاں پسٹل کی برآمد کرلیں۔ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے ایئر پورٹ کے مین گیٹ پر روٹین کی چیکنگ کے دوران گاڑی نمبر LED-6324 سے چھے گولیاں پسٹل کی برآمد کرلی جس کے ڈرائیور اللہ دتہ کو تحویل میں لے لیا اے ایس ایف کے مطابق تحویل میں لیے گئے شخص سے گولیوں کے بارے پوچھاگیا تو اس نے تسلیم کیا کہ یہ گولیاں میری اور لائسنس بھی دکھایا جس نے تحریری معافی جمع کرایا تو کمانڈر ایئر پورٹ نے گھر روانہ کردیا ۔
ملتان سے مزید