• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ، چرس اور بھنگ برآمد کرلی گئی، پولیس نے تیز رفتاری اور غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو نامزد سمیت دیگر سات نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید