• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے 36سالہ شخص زخمی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ الپہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 36سالہ شخص زخمی، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سعید احمد اپنے گھر کے باہر چارپائی پر دوستوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اچانک موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں سعید احمد شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122کے ذریعے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کوتین گولیاں لگیں جس کی حالت تشویشناک ہے اور علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو پہچان لیا ہے جس کی شناخت محمد راشد سے ہوئی جس کی وجہ عناد یہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید