ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ’’ونڈہ کراؤ، سکھ پاؤ سکیم‘‘ کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اراضی کی منصفانہ تقسیم اور وراثتی تنازعات کے حل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ ونڈہ سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر جامع بریفنگ لی گئی ہے اور اراضی تنازعات کے حل کیلئے مکمل جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ونڈہ کروانے سے تمام حق داروں کو ان کی زمین میں حصہ مل رہا ہے، جس سے وراثتی ناانصافیوں کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔