• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سراج الدین کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے اقبال سے تین مسلح ملزمان موٹرسائیکل لے گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں گوہر سے تین ملزمان نے موبائل چھین لیا، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں عبداللہ سے تین ڈاکو 50ہزار، موٹرسائیکل  اور موبائل لے گئے جب کہ کینٹ کے علاقے میں  شیر خان کا موبائل ،چہلیک کے علاقے ریحان احمد کی عدالتی مثل مظفر آباد کے علاقے عبدالرحمن کی نقدی 11ہزار و موبائل کاشف علی کی موٹرسائیکل و موبائل عثمان کا موبائل محمد نصیر کا بجلی میٹر شاہ شمس کے علاقے نعیم احمد کا بجلی میٹر ممتاز آباد کے علاقے شعیب خان کا موبائل غلام مصطفی کا موبائل گلگشت کے علاقے لیونارڈکی نقدی18ہزار ظفر کا موبائل بی زیڈ کے علاقے فرزانہ کے گھر سے طلائی زیورات نقدی سمیت ملبوسات جاوید کا موبائل صدر کے علاقے لطیف کے گھر سے 50ہزار روپے سمیت ایل ای ڈی و راشن یاسین کی موٹرسائیکل عبدالرحمن کے گھر کا سامان الپہ کے علاقے اللہ دتہ کی نقدی 47ہزار ودیگر سامان حیدر کی موٹرسائیکل و موبائل قادر پورراں کے علاقے محسن بستی ملوک کے علاقے عامر کے گھر سے سامان گھریلوں راجہ رام کے علاقے اعظم کی بکریاں اقبال کے گھر سے نقدی طلائی زیور موٹرسائیکلیں وغیرہ سٹی جلالپور کے علاقے افتخار احمد کی نقدی و موبائل نیوملتان کے علاقے ناصر کی موٹرسائیکل ندیم عالم کی نقدی 16ہزار شاہ رکن عالم کے علاقے اجمل کا رکشہ اور سیتل ماڑی کے علاقے فرخ عقیل کی دوکان سے موٹرسائیکل و آئس کریم مالیت 1لاکھ50ہزار چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید