ملتان (سٹاف رپورٹر) مہذب اقوام اپنے اسلاف کی یادگاروں کی حفاظت کرتی ہیں، ہم اپنے اسلاف کے کارناموں کو نظر انداز نہیں ہونے دیں گے،ان خیالات کا اظہار روہی ڈویلپمنٹ آرگنائز یشن ملتان کے زیر اہتمام نواب مظفر خان سدوزئی شہید کی یاد میں مقامی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما و چیئرمین نواب مظفر خان سدوزئی شہیدفائونڈیشن ایم احسان خان سدوزئی نے کیا، اس موقع پرطلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رہنمائوں ڈاکٹر فاروق لنگاہ، شاہد محمود انصاری اور جواد امین قریشی نے کہا کہ سابق حاکم ملتان نواب مظفر خان سدوزئی شہید نےعوامی خدمت کی لازوال مثالیں قائم کیں جب کہ آج ان کے رہائشی محل و قلعہ کی حالت زار قابل رحم ہے، ملتان میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں میں سے کسی ایک کو نواب مظفر خان سدوزئی شہید کے نام سے منسوب کیا جائے،دو جون کو یوم سقوط ملتان کے ضمن میں مقامی طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائےاور ان کی یادگاروں کو محفوظ بنایا جائے۔