• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار ، چار ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادار ے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ سنگم چوک، ڈیرہ غازی خان میں مارا گیا جہاں سے ملزمان محمد اشفاق، محمد عزیر، حامد رضا اور محمد عکاشہ خان کو گرفتار کیا گیا،کارروائی کے دوران ملزمان سے 22 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی جب کہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ 
ملتان سے مزید