• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں دو افراد کی لاشیں برآمد ،لودھراں میں بچی کی لاش مل گئی

ملتان، مخدوم رشید، لودھراں (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، نامہ نگار) 9؍ ایم آر میں 70 سالہ شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی، فیض ٹاؤن میں 22 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، لودھراں میں 5 سالہ بچی نہر میں گر کر ڈوب گئی، تفصیل کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں لاش کو درخت سے اتار کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، غربت، پریشانیاں اور گھریلو جھگڑوں نے ان کے دل سے جینے کی امید چھین لیں، تھانہ مخدوم رشیدپولیس نے تحقیق شروع کر دی، لواحقین کے مطابق 70 سالہ صدیق کسی سے ملنے کا کہہ کر شام کو گھر سے نکلا تھا۔
ملتان سے مزید