• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کو دہرا معیار ختم کرنا ہو گا: سعودی عرب

سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی الجزائر کی پیش کی گئی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی الجزائر کی پیش کی گئی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سعودی عرب نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریاض سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کو دہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کر دی ہے۔

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق الجزائر کی قرارداد ویٹو کی ہے۔

سلامتی کونسل کے پندرہ مستقل ارکان میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

الجزائر نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔

امریکا نے تیسری بار غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید