• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد وزیراعلیٰ کے سکولوں کوپبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(خبرنگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفیٰ سندھو ،آغا سلامت، اسلم گھمن ،چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ، مصطفیٰ وٹو ودیگر نے کہا ہے کہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے اعلان کی مذمّت کرتے ہیں یہ کسی صورت قبول نہیں تعلیم اور صحت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔