پشاور( جنگ نیوز)زبان و ادب کو زندہ رکھنے اور اس کی ترقی و ترویج میں شعراء و ادباء کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ادب کے بغیر سیاست خشک اور بے اثر ہوتی ہے۔پاکستان ایک کثیرالقومی ملک ہے یہاں کی تمام زبانوں اور ثقافتوں کیساتھ یکساں سلوک رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملگری لیکوالان ضلع اٹک کی نئی کابینہ کے انتخاب اور حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے صدر اور پشتو زبان کے معروف شاعر ادیب اور نقاد روخان یوسفزئی نے کیا، اس موقع پر نئی منتخب کابینہ کے صدر جاوید اقبال افگار، نائب صدر اول پروفيسر رحمان ساحل، نائب صدر دوم سعدالله خان ميوند، جنرل سکرٹري رحمت زادہ ظہير، ماليار افتخار علی فرہاد، ميڈيا کوارڈینيٹر عمر خٹک اور چيرمين مجلس عاملہ سيار سورجوال نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشتو زبان و ادب کی ترقی اور ترویج کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔