کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیپ کے مرکزی پریس ریلیز میں کالم نگار، روشن فکر ادیب ، انسانی حقوق کے علمبردار اور پشتونوں کے حقوق کے داعی اجمل خٹک کشر کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے ملک میں جمہوریت، قوموں کے مسائل اور خصوصی طور پر کراچی میں آباد پشتونوں کے آئینی اور قانونی حقوق کیلئے مؤثر کردار ادا کیا او رمرتے دم تک عوام میں شعور پھیلانے کے صحافتی فرائض نبھاتے رہے۔ بیان میں مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔