• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بیرونی ادائیگیوں کے باعث زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر 4کروڑ 40لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 16 فروری تک مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 13ارب 9کروڑ 78لاکھ ڈالر ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید