• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی مدد کا الزام، یورپی یونین نے چینی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

نئی دہلی (اے پی پی، جنگ نیوز)یورپی یونین (ای یو) نے روس کی مدد کے الزام میں چینی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں، روس کو ہتھیاروں کی خریداری میں مدد اور یوکرین کے بچوںکو اغوا کرنے کے الزام میں یورپی یونین کی طرف سے تقریباً 200اداروں اور افراد کو تازہ ترین پابندیوں کا سامنا ہے۔ بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق، بھارتی کمپنی پر روس کی ʼوار مشینʼ کو ممنوعہ اجزا اور ٹیکنالوجی تک رسائی میں مدد دینے کا الزام ہے۔یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے پابندیوں کے معاملے پر کہا کہ "ہمیں ولادیمیر پیوٹن کی جنگی مشین کو نیچا دکھانا چاہیےاور کریملن پر دباؤ زیادہ رکھنا چاہیے،" انہوں نے مزید کہا کہ اقدامات کا مقصد بھی ہدف "روس کی ڈرون تک رسائی کو نشانہ بنانا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید