• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی، بجلی چوری،تیز رفتاری ودیگر الزامات پر 25 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے دھوکہ دہی سے شہری کا مکان اپنے نام کروانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ چہلیک کو صدیق نے درخواست دی کہ اس کے کرایہ دار سجاد نے دھوکہ دہی سے اس کا مکان اپنے نام کروایا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، 02 منشیات فروش، 02 غیر قانونی اسلحہ، 14پتنگ فروش،02بجلی چوری، 02 تیز رفتار سوار اور 03 اشتہاری مجرمان سمیت 25ملزمان گرفتار کر کے 30لیٹر شراب، 02 پسٹل 30 بور معہ گولیاں ا ور 1803 پتنگیں مع ڈور برامد کر لیے،پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، دوسری جانب پولیس نے ماں بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید