• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا

شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔

صدر عبدالمجید تبون نے مسجد کا افتتاح کیا، مسجد جامع الجزائر، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے۔

الجزائر کے دارالحکومت میں بنائی گئی اس عظیم الشان مسجد کے مینار 869 فٹ بلند ہیں جو دنیا کے طویل ترین مینار ہیں، مسجد میں 1 لاکھ 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے، مسجد 70 ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے۔

مسجد میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کےلیے ہیلی پیڈ اور لائبریری بھی بنائی گئی ہے جس میں 10 لاکھ سے زیادہ کتابیں رکھی جاسکتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید