• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ غیر ملکی اعلیٰ برانڈ کی شراب ضبط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ کراچی نے 10 کروڑ روپے کی اسمگل رضا نقوی نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتا یا کہ شراب کس ملک سے اسمگل کی گئی تاحال اس کا پتہ نہیں چل سکا کیونکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا تھا تاہم امکان ہے کہ یہ سمندر کے راستے اسمگل کی گئی ہے اور اسے عید پر فروخت کے لئے اندرون ملک منتقل کیا جا رہا تھا،کسٹمز ترجمان سید عرفان علی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے کلکٹر باسط مقصود عباسی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کراچی سے اندرون ملک براستہ سپر ہائی وے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ،اس آپریشن کے دوران منگل اور بدھ کی درمیانی رات 3 بجے کے قریب موبائل اسکواڈ نے ڈی ایچ اے سٹی سپر ھائی کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈمپر ڈرائیور نے گاڑی کو روکنے کے بجائے تیز رفتاری سے ڈمپر کو بھگا کر لے جانے کی کوشش کی جس پر موبائل اسکواڈ نے ڈمپر کا پیچھا کر کے ڈمپر کو کچھ فاصلہ پر جا کر روک لیا اس دوران ڈرائیور نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہ فرار اختیار کی کسٹمز کے عملے نے ڈمپر کی تلاشی لی تو ڈمپر شراب کی بوتلوں سے بھرا ہوا تھا ، ڈمپر سے اعلی کوالٹی کی مختلف برانڈ کی 3036بوتل شراب جس کی مالیت 102ملین(دس کروڑ بیس لاکھ روپے) برآمد ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید