• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عنایت اللہ لانگو کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائیگا‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے بیان میں 28فروری کو پارٹی کے بانی اور بزرگ قوم وطن دوست رہنماء میر عنایت اللہ لانگو کی نویں برسی کے موقع پر ان کی بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کیلئے لازوال، ناقابل فراموش خدمات ،جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عنایت اللہ لانگو نے اپنی سیاسی جدوجہد سے لیکر آخری دم تک مخلصی ،سچائی دیانت داری، ثابت قدمی ،مستقل مزاجی اور خندا پیشانی سے بلوچستان کی قومی حقوق کی جمہوری اور پارلیمانی جدوجہد سے وابستہ ہوکر تمام ناانصافیوں ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے کے لئے فعال اورمتحرک سیاسی رہنما کی حیثیت سے سماجی ناانصافیوں کے خاتمے ،قومی حقوق کی برابری کے حصول ،ساحل ووسائل پر قومی واک واختیار ، عوام کے حق حکمرانی اورکچلے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کی خاطر سیاسی میدان میں جوخدمات انجام دیںانہیں عوام کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ، انہوں نے بلوچ قوم کے بنیادی حقوق کیلئے بلوچوں کو متحد ومنظم کرنے کیلئے طویل جدوجہد کی ۔نیپ سے لیکربی ایس او، بی این وائی ایم ،بی این ایم اور بی این پی کے سیاسی پلیٹ فارمز کے قیام تک انہوں نے جو مثبت کردار ادا کیاوہ عمل بلوچ قوم اور بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کے لئے قابل تقلید ہے، اپنے اصولی موقف پر کاربند رہتے ہوئے ہمہ وقت لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل رہے،آج ان کی نویں برسی کے موقع پر ان کی خدمات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے ارمانوں، احساسات اور جذبات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عہد وفا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید