• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی پی اور ایم کیو ایم کے درمیان رابطہ ہوگیا، جمعرات کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ پی پی کے رہنمائوں نے بھی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار مصطفی شاہ ملاقات میں شریک ہوئے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورصدر مملکت، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے پی پی کے وفد نے ایم کیو ایم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا،ایم کیو ایم پاکستان نے آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنی تجاویز سے وفد کو آگاہ کیا۔